وفاقی ٹیکس محتسب سیکرٹریٹ کا مختصر تعارف

FTO

اس ادارے کی سربراہی وفاقی ٹیکس محتسب کرتے ہیں جن کے عہدے کی مدت چار سال ہے۔وفاقی ٹیکس محتسب کو تمام ٹیکس امور پر مشیروں اور کنسلٹنٹس کی مدد حاصل ہے ، جن میں انکم ٹیکس ، کسٹمزڈیوٹی ، سیلز ٹیکس اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی شامل ہیں۔ اسلام آباد میں ہیڈ کوارٹر کے ؑعلاوہ، ایف ٹی او آفس کے سات علاقائی دفاتر ہیں جو ملک کے بڑے کاروباری مراکز میں واقع ہیں۔جہاں یہ ادارہ ملک میں ٹیکس خدمات اور نظام کو بہتر بنانے میں بھی مدد دینے کے لیے کوشاں ہے۔

[آرگنگرام]

قانون سازی

منشور و فرائض

"ٹیکس سے متعلق بد عنوانی کی شکایات کو فوری ، منصفانہ،غیرجانبدارانہ اور آزادانہ تفتیش کے ذریعے نمٹانا اور ٹیکس دہندگان کے ساتھ ایف بی آر، ریونیو ڈویژن ۔ حکومت پاکستان کی طرف سے کی گئی ناانصافی کا ازالہ کرنا"

درج شکایات کو 45 دنوں کے اندر نمٹایا جاتا ہے۔ عزت مآب وفاقی ٹیکس محتسب پورے نظام پر اثر پذیر ہونے والی بد انتظامی کے خلاف ازخود اختیار شنوائی استعمال کرتے ہوئے بری ساکھ کے حامل دفاتر کا معائنہ کرنے کا اختیار بھی رکھتے ہیں۔