طریقہ ہائے اندراج شکایت

وفاقی ٹیکس محتسب میں شکایت درج کرنے کا طریقہ انتہائی آسان ہے۔ شکایت ذاتی حیثیت میں بذریعہ کورئیر سروس، ای میل ، آن لائن اور فیکس پر درج کرائی جا سکتی ہے۔ فارم (الف) میں شکایت پر عملدرآمد کے لیے مطلوبہ طریقہ درج ہے جو مرکزی دفتر وفاقی ٹیکس محتسب یا ویب سائٹ سے بلا معاوضہ حاصل کیے جا سکتے ہیں۔ فارم الف درخواست گزار کا درج ذیل امور پر حلف لیتا ہے۔

  • ۔ اس سے قبل اس موضوع پر کوئی شکایت درج نہیں کرائی گئی ۔
  • یہ کہ ایک عدد عذر ریونیو ڈویژن ، کولیکٹرز کوشکایت میں موجود الزامات سے متعلق دائر کی گئی مگر موزوں وقت میں نہ کوئی جواب دیا گیا یا درخواست کو غیر منصفانا طریقے سے خارج کر دیا گیا۔
  • ۔ کوئی محکمانہ عذر / درخواست دائر ہی نہ کی گئ۔ یہ کہ دعویٰ کی مجاز عدالت، ٹربیونل، بورڈ یا اتھارٹی کے سامنے زیر سماعت نہ ہے۔
  • ۔ایسا حلف کو نوٹارائز کرانے کی ضرورت نہ ہے۔
  • ۔ مرکزی دفتر اور علاقائی دفاتر وفاقی ٹیکس محتسب کا دائرہ سماعت وفاقی ٹیکس محتسب کے تحقیقی و ازالہ شکایت ضوابط 2001 کے شیڈول میں مقرر کر دیا گیا ہے۔وفاقی ٹیکس محتسب تحقیق کا /ایک ایسی شکایت یا درخواست جو کہ ایک علاقائی دفتر وفاقی ٹیکس محتسب میں دائر کی گئی ہو کسی دوسرے علاقائی دفتر یا مرکزی دفتر میں اس کی تفشیش کا حکم کر سکتا ہے۔
     
  • ۔شکایت کنندہ کو اگر کسی مدد کی ضرورت ہو تو اسے وفاقی ٹیکس محتسب کے اسٹاف کی طرف سے شکایت درج کرنے میں مدد فراہم کی جاتی ہے۔
  • ۔ دائرہ سماعت کا تعین شکایت کنندہ کی پاکستان میں رہائش سے کیا جاتا ہے۔
  • یا
     
  • ۔ شکایت کنندہ جو بیرون ملک رہائش پذیر ہیں وہ سکائپ / زوم کے ذریعے تفشیش کا حصہ بن سکتے ہیں۔