بد انتظامی کیا ہے؟

اسٹیبلشمنٹ آف دی آفس آف وفاقی ٹیکس محتسب آڑڈیننس 2000 کی دفعہ 2(3)کے مطابق بد انتظامی میں درج ذیل اقدامات شامل کیے گئے ہیں۔

بدنیتی/بد انتظامی میں درجہ ذیل امور شامل ہیں۔


  •  ا۔ ایساحکم، شفارش ،کوتاہی یا کجی (خامی ) جو کہ
  1. ا۔ قانون ، ضابطہ (قواعد) یا مجاز طریقہ تاہم اگر یہ تمام اقدام / فیصلہ مبنی برنیک نیتی ہو، کے برعکس ، صوابدیدی ، غیر موزوں، خلاف انصاف، متعصبانہ ، ظلم اور غیر مساویانہ ہو۔

  2. ب۔ بر مبنی غیر متعلقہ وجوہات ہو

  3. ت۔ جو کہ اخیتارات کا استعمال یا ان کے استعمال میں ناکامی یا انکے استعمال سے انکار باوجود بدعنوانی ، غیر موزوں محرکات بشمول رشوت ، ملامت، پسندیدگی ، اقر با پروری اور انتظامی زیادتی پر مشتمل ہو۔

  4. ب۔ کوتاہی ، عدم توجہ، تاخیر، نااہلی ، عدم رجحان، کسی فرض اور ذمہ داری کی ادائیگی کے لیے

  5. ت۔ مقدمہ کو نمٹانے کے لیے تسلسل کے ساتھ نوٹسسزکا اجرا ، غیر ضروری حاضری ، طویل پیشی اور دیگر اقدامات بشمول تعلق داری کی بنا پر کیا گیا ہو، بے حد بدانتظامی پر مبنی ہو۔

  6. ۔ بار بار نوٹس جاری کیے گئے ہوں، بے جا طلبی اور یا فیصلہ کرنے میں غیر ضروری یا بے جاتا خیر کی گئی ہو۔

  7. ۔ ایسا فیصلہ جو مبنی بر غفلت ہو، لا پرواہی، فیصلہ کرنے میں بے جا طوالت کی گئی ہو،بے جاتاخیر کی گئی ہو۔ یا ایسا فیصلہ جس سے نااہلی ظاہر ہوتی ہو، بےڈھنگ/بےمحل، فرائض کو درست طور پر سر انجام نہ دیا گیا ہو، یا فرائض کو درست طور پر ادا نہ کیا گیا ہو اور ذمہ داریوں کو درست طور پر ادا نہ کیا گیا ہو۔

  8. ۔ بار بار نوٹس جاری کیے گئے ہوں، بے جا طلبی اور یا فیصلہ کرنے میں غیر ضروری تاخیر کی گئی ہو۔

  9. ۔ آمدن یا دولت کی تشخیص

  10. ۔ ٹیکس یا ڈیوٹی کی ذمہ داری کا تعین

  11. ۔ اشیاکی درجہ بندی و قیمتوںکا تعین

  12. ۔ رقم کی واپسی ، استثنا یا فیس کی واپسی کے دعوے کا تصفیہ

  13. ۔ مالی اور ٹیکس مراعات اور اشیا کا تعین

  14. ۔ دیدہ دانستہ رقم کی ادائیگی ٹیکس استثنا کے تعین میں غلطی کا مرتکب ہونا

  15. ۔ دانستہ رکاوٹ، رقم کی عدم واپسی ، استثااور ڈیوٹی ٹیکس جنکے بارے میں مجاز اتھارٹی پہلے تعین کر چکی ہو۔

  16. ۔ جہاں ٹیکس عدم ادائیگی ریکارڈ میں واضع نہ ہونے کے باوجود ٹیکس وصولی میں سختی برتی گی ہو۔

  17. ۔ کسی ایسے افسر یا اہلکار کے خلاف تادیبی کاروائی سے اجتناب کرنا جس کے ٹیکس کی تشخیص یا مالیت کو مجاز ایپلٹ اتھارٹی نے مبنی بر بدنیتی، خلاف قانون، متعصبانہ یا غیر قانونی قرار دیا ہو۔

  18. ۔ اتھارٹی نے مبنی بر بدنیتی ، خلاف قانون، متعصبانہ یا غیر قانونی قرار دیا ہو۔

 

اختیار سماعت کا دائرہ کار

وفاقی ٹیکس محتسب کو اختیار سماعت حاصل ہے کہ

  1. کسی متاثرہ شخص کی طرف سے شکایت درج کرانے پر یا ریفرنس جو کہ ارسال کیے گئے ہوں۔
  2. صدر پاکستان
  3. سپریم کورٹ آف پاکستان :: عدالت عظمی
  4. ہائیکورٹ آف پاکستان :: عدالت عالیہ
  5. سینیٹ
  6. قومی اسمبلی ، اور
  7. ازخود مقدمات