استحقاق اور اختیارات

وفاقی ٹیکس محتسب کے دفتر کو مندرجہ ذیل طریقوں سے ٹیکس افسران کی بد انتظامی کی تحقیقات ، تشخیص ، ازالہ اور اصلاح کرنے کا استحقاق حاصل ہے۔

  • ٹیکس بد عنوانی کی وجہ سے کسی شخص کی شکایت پر تفتیش اور جارہ جوئی۔
  • صدر ، سینیٹ قومی اسمبلی ، سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کی طرف سے بھیجے گئے کسی کیس کی تفتیش
  • ٹیکس نظام کی خرابی پر از خود نوتس لینے کا اختیار
  • ایسے دفاتر کا معائنہ، جہاں مسلسل بد انتظامی کی اطلاع آ رہی ہو۔
  • گورننس کو بہتر بنانے کے لیے ریونیو ڈویژن کے قانونی اور انتظامی نظام /ڈھانچےکا تحقیقی مطالعہ اور سفارشات۔
  • ایڈوائزری کمیٹیوں کی تجاویز پر ایف بی آر کو سفارشات