ہماراکام

ہم اپنے موجودہ اور آئیندہ دستیاب ٹیکس دہندگان کی شکایات کاازالہ کرتے ہیں اور عوام کو ٹیکس معاملات سے منسلک حکام / اہلکاروں کی بد انتظامی سے متعلق آزادانہ تفتیش کے ذریعے داد رسی فراہم کرتے ہیں۔

ہماری کوشش معاملات کو درست کرنے، سیکھے گئے تجربات کو آگے پہنچانے اور خدمت عامہ کے نظام کو بہتری کی راہ پر گامزن کرنا ہے۔ ہمارا شکایات سے بنردآزما ہونے کا نظام بلا معاوضہ اور ہرا یک کے لیے دستیاب ہے۔ ہمارا پیش نظر ٹیکس دہندگان کی شکایت کو حقائق کی پڑتال کے بعد جلدی اور غیر جانبداری سے ازالہ کرنا ہے۔ اگر ہمیں ریونیو ڈویژن کی طرف سے کسی بد انتظامی سے آگاہی ہوتی ہے ہم معاملات کو درست کرنے کی سفارش کرتے ہیں جن میں متعلقہ ادارے کو مطلوبہ دارد رسی کو مہیا کرنے اور متاثرہ شخص کو بمطابق قانون مساویانہ سلوک سے پیش آنے کی تجاویز شامل ہیں۔


: ہم آپ کو کوئی داد رسی فراہم نہیں کر سکتے اگر

  • ۔ معاملات کسی بھی مجاز عدالت ، ٹربیونل ، بورڈیا اتھارٹی میں زیر سماعت ہیں۔
  • ۔ معاملات ٹیکس کا تعین کرنے ، واجب اداٹیکس کومقرر کرنے، اشیا کی درجہ بندی وقیمتوں کا تعین کرنے اور قوانین کی تشریح کے بارے ہوں۔