شکایت وصول کرنے کا نظام

ٹیکس دہندگان کی شکایات کے فوری اور مفت حل کے لیے ادارے کے دفتر میں ذاتی طورپر شکایات بھیجی جا سکتی ہیں اس کے علاوہ ای میل (لنک)، ویب سائٹ (لنک) یا اسمارٹ فون ایپ (لنک) کے ذریعے بھی درخواست دی جا سکتی ہے۔ ہر شکایت ایک خودکار کمپلینٹس مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم (CMIS) کے ذریعے مشیروں کو تجزیہ اور تفتیش کرنے کے لیے تفویض کی جاتی ہے۔ شکایت کنندہ اور ایف بی آر کو سننے کے بعد ، نظام کی خرابی کو درست کرنے اور شکایات کے ازالے کے لیے وفاقی ٹیکس محتسب کی طرف سے سفارشات جاری کی جاتی ہیں۔ تمام شکایات کا فیصلہ 60 دن کی لازمی مدت کے اندر کیا جاتا ہے۔ ان سفارشات پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے فیصلوں کی تعمیل کی نگرانی کی جاتی ہے اور مقررہ وقت کے اندر عمل درآمد نہ ہونے کی صورت میں وفاقی ٹیکس محتسب کے دفتر کی طرف سے ضروری قانونی کارروائی کی جاتی ہے۔ پورے عمل کے دوران متعلقہ مشیر شکایت کندہ کو کیس کی پیش رفت کے بارے میں باخبر رکھاجاتا ہے۔


حدود

: اگر آپ کی شکایت مندرجہ زیل امور کے بارے میں ہے تو ہم آپ کی مدد نہیں کر سکتے

  • وہ معاملات جو مجاز عدالت، ٹربیونل، بورڈ یا اتھارٹی کے سامنے زیر سماعت ہوں۔
  • آمدنی یا دولت کی تشخیص سے متعلق معاملات
  • ٹیکس یا ڈیوٹی کی ذمہ داری کا تعین
  • قانون یاقابل ٹیکس مال کی تشریح یا وہ قوانین اور قواعد و ضوابط جو اس طرح کی تشخیص سے متعلق ہوں، اور جس کے لیے قانونی چارہ جوئی، جائزہ یا متعلقہ قوانین کے تحت نظر ثانی کی سہولت دستیاب ہو۔